ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کے سری ہرشاکی گورنمنٹ ہاسپٹل کے عہدیداران کو ہدایت
نارائن پیٹ۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویاسری ہرشا، (آئی اے ایس) نے آج اچانک گورنمنٹ ڈسٹرکٹ چلڈرنس ہاسپٹل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسپتال کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ہاسپٹل کو آنے والے مریضوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہاسپٹل کے ارد گرد صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہاسپٹل میں درکار انفرااسٹرکچر کے بارے میں دریافت کیا۔ پی آئی سی یو اور این آئی ایس ڈبلیو وارڈوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ روزانہ کتنے مریض دواخانہ کو آتے ہیں اور کتنے شریک دواخانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دواخانہ کے جو بھی مسائل ہوں انہیں واقف کروانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے لئے آنے والے مریض بچوں کی بہتر سے بہتر نگہداشت اور علاج کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئے۔ متاثرہ افراد ضلع ہاسپٹل ہونے کی وجہ سے بڑی امیدوں اور علاج و معالجہ کے لئے آتے ہیں۔ انہیں مایوس نہ کریں۔ انہوں نے ڈائیلاسس سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رنجیت، ڈاکٹر ملکارجن، آر ایم او ڈاکٹر و ناولی، ڈاکٹر کرانتی اور دیگر موجود تھے۔