دوبئی ایکسپو میں پاکستان کا غیراستعمال شدہ سرکاری املاک فروخت کرنے کا فیصلہ

   

اسلام آباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے غیراستعمال شدہ سرکاری املاک کو دوبئی ایکسپو میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی اور دیگر بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے۔ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور اس فیصلہ سے معاشی بحران پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتی سرکاری املاک کو فروخت کرتے ہوئے ان سے حاصل ہونے والے فنڈس کو عوامی فلاحی اسکیمات جیسے تعلیم، صحت، غذا اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں خرچ کیا جائے گا۔