دوبئی سے واپسی کے بعد سابق رکن اسمبلی کا فرزندگرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 8 اپریل ( سیاست نیوز) سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند راحیل کو پولیس پنجہ گٹہ نے گرفتار کرلیا ۔ پرگتی بھون کے قریب کار حادثہ میں راحیل ملزم ہے ۔ راحیل کو ریمانڈ کردیا گیا ۔ حادثہ کے بعد راحیل دوبئی فرار ہوگیا تھا اور تلاش جاری تھی ۔ آج دوبئی سے حیدرآباد پہنچے راحیل کو پولیس پنجہ گٹہ نے گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ 23 ڈسمبر 2023 صبح کی اولین ساعتوں میں لکژری کار نے پرگتی بھون علاقہ میں سنسنی پھیلادی تھی ۔ بیار کیڈس کو توڑ کر کار نے دہشت مچائی اور اس میں راحیل کو ملزم بنایا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع