دوبئی ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں
3D
ٹکنالوجی کی مدد سے تعمیر ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے ڈھانچے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ یہ دو منزلہ عمارت 640 مربع میٹر پر محیط ہے ۔ جبکہ اس کی اونچائی 9.5 میٹر ہے ۔ عمارت کی تعمیر محمد بن راشد المخطوم کی کوششوں اور ہدایت پر کی گئی ہے ۔ اس میں کہا گیا تھا کہ دوبئی میں 2030 ء تک 25 فیصد عمارتیں 3D ٹکنالوجی کا استعما ل کرتے ہوئے تعمیر کی جائیں گی ۔ دوبئی میونسپل کے ڈائرکٹر جنرل داؤد الہاجری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس عمارت کی تعمیر کیلئے 8 لاکھ درہم خرچ ہوئے ہیں جو روایتی اخراجات سے 60 فیصد کم ہے ۔ اگر روایتی طریقہ سے ایسی عمارت تعمیر کی جاتی تو اس پر کم از کم دیڑھ لاکھ درہم خرچ ہوتے ۔
3D
ٹکنالوجی کے ذریعہ تعمیر کی جانے والی عمارت کا ڈھانچہ 3 ماہ میں مکمل کرلیا گیا ۔