نئی دہلی ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) چار ہندوستانی خاتون ورکرس جنہیں دوبئی میں دھوکہ دیکر ان کے آجر نے غیرقانونی طور پر محروس رکھا تھا ، انہیں واپس ہندوستان لایا جارہا ہے، مملکتی وزیر برائے امورخارجہ وی مرلی دھرن نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے ٹوئیٹ میں کہاکہ رسکیو آپریشن دوبئی میں کونسلیٹ جنرل آف انڈیا نے مقامی حکام کی مدد کے ساتھ انجام دیا۔ ایک اطلاع پر حرکت میں آتے ہوئے مقامی حکام سی جی آئی دوبئی کی مدد کے ساتھ چار ہندوستانی نوجوان خاتون ورکرس کو آج بچا لیا گیا۔ ان ورکرس کا تعلق ٹاملناڈو سے ہے۔ انہیں دوبئی میں ان کے امپلائر نے دھوکہ سے رکھا تھا۔