دوبئی میں ہندوستانی اسکول کی طالبہ کوروناوائرس سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

دوبئی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی میں ایک 16 سالہ لڑکی کو مہلک کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا اور اس طرح متحدہ امارات میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی جملہ تعداد 28 ہوگئی۔ العربیہ ویب سائیٹ کے مطابق محکمہ صحت کے افسران نے چہارشنبہ کو دوبئی میں ایک ہندوستانی اسکول کی 16سالہ طالبہ کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی توثیق کی۔ بتایا گیا ہیکہ لڑکی کے والد اپنی ملازمت کے سلسلہ میں بیرون ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور لڑکی پریہ وائرس اپنے والد کی وجہ سے اثرانداز ہوا۔ رپورٹ میں دوبئی ہیلتھ اتھاریٹی (DHA) کے حوالہ سے یہ بات بتائی گئی۔ دوسری طرف گلف نیوز نے اطلاع دی ہیکہ دوبئی کا انڈین ہائی اسکول جمعرات سے احتیاطی طور پر بند کردیا جائے گا۔ امتحانات کی تاریخ کے بارے میں ای۔ میل کے ذریعہ اطلاع دی جائے گی۔ اس وقت تعلیم سے زیادہ طلباء و ٹیچرس کی صحت اور زندگی اہمیت کی حامل ہے۔