دوبارہ نائٹ کرفیو یا لاک ڈاؤن کے نفاذ کو عیدالفطر تک ملتوی کرنے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

کوڑنگل : آج بعد نماز ظہر مکہ مسجد کوڑنگل میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اقلیتی قائدین مسرز سلطان محی الدین غوثن وجودی، مولانا عبدالکریم اشرفی امام مکہ مسجد و صدر بزم انوار رضا تلنگانہ اسٹیٹ اور رکن الدین وغیرہ نے مخاطب کرتے ہوئے ہردلعزیز چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے پرزور اپیل کی ہے کہ 8 مئی کو نائٹ کرفیو ختم ہورہا ہے۔ اس کو آگے نہ بڑھائیں کیوں کہ 9 مئی کو شب قدر ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جس میں مسلمان رات بھر خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ مسلمانوں کے ہمدرد ہیں۔ ہمیں کے سی آر سے اُمید ہے کہ مسلمانوں کو عبادت کا پورا پورا موقع عنایت کریں گے۔ نیز عیدالفطر کے لئے بھی صرف چار یا پانچ روز ہی باقی ہیں۔ اگر چیف منسٹر تلنگانہ 9 تا 15 مئی نائٹ کرفیو نافذ نہ کریں تو مسلمان چیف منسٹر کے مشکور رہیں گے۔ اس موقع پر موجود شرکاء میں مسرز محمد عبدالواجد ساؤنڈ، محمد عبدالسلیم ایس ایس کے، عبداللہ خاں اجمیر، سید عبداللہ، واحد رضا، سید ارشد علی قادری، عبدالقادر عرف عبدل، محمد عبداللطیف، محمد اعجاز احمد، سید سمیر، شاہ رُخ قریشی وغیرہ قابل ذکر ہیں۔