دوبارہ پہلا مقام حاصل کرنا اعزاز:بابر

   

دبئی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی 20 میں نمبر ون مقام حاصل کرنا اعزاز ہے، دوبارہ نمبر ون مقام پرآنے کے پیچھے سخت محنت ہے۔کپتان بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر دن نیا دن ہوتا ہے جو منصوبہ ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں، اگر آپ کو کوئی مقام مل جائے تو اس میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش کرونگا کہ طویل عرصے تک نمبر ون مقام پر برقرار رہے، بحیثیت کپتان بڑا فخر ہوتا ہے آپ کی ٹیم کے کھلاڑی مین آف دی میچ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے کھلاڑی ذمہ داری لے رہے ہیں، درجہ بندیمیں اوپر آرہے ہیں، کھلاڑیوں کے درجہ بندی میں اچھے مقامات سے مجھے بھی اعتماد ملتا ہے۔بابر اعظم نے مزید کہاکہ خوشی ہوتی ہے پاکستان ٹیم اوپر آرہی ہے، کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی سے مجھے بہت اعتماد مل رہا ہے۔