دوباک اقلیتی اقامتی اسکول میں ٹیکہ اندازی

   

وباء سے بچنے حکومت کی ہدایات پر عمل ضروری: پرنسپل
دوباک۔ دوباک اقلیتی اقامتی اسکول میں کل 15 سال سے زائد عمر کے طلباء میں نویں اور دسویں جماعت کے تقریباً 35 طلباء میں کوویڈ ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا۔ دوباک اقلیتی اقامتی اسکول پرنسپل ویملا ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہدایات کی تکمیل کرتے ہوئے اقلیتی اقامتی اسکول کے تمام وہ طلباء جن کی عمر 15 سال سے زائد ہے ان تمام طلباء کو کورونا اوراومی کرون سے بچانے کیلئے کوویڈ ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ کورونا اور اومی کرون سے بچنے کیلئے طلباء میں شعور بیداری پیدا کی جارہی ہے اور ضروری ہدایات دی جارہی ہیں۔ مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے صاف صفائی پر خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ طلباء کو ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال کرنے پر توجہ دلائی جارہی ہے۔ کورونا اور اومی کرون سے بچنے کیلئے ٹیکہ ہی واحد ذریعہ ہے۔ اس موقع پر اولیائے طلباء کو مشورہ دیا گیا کہ بلاخوف خطر اپنے طلباء کو ویکسین دلائیں۔ ٹیکہ اندازی کے اس پروگرام میں وارڈن محمد حمید، کورآرڈینیٹر وجئے کمار، اسٹاف نرس عائشہ، تما پور ہاسپٹل ڈاکٹر بھارگوی اور آشا ورکرس کے علاوہ اسٹاف موجود تھا۔