دوباک رکن ا سمبلی کی سالگرہ ، سرکاری دواخانے کو ایمبولنس کا عطیہ

   

دوباک ۔ حلقہ اسمبلی دوباک ایم ایل اے رگھونندن راؤ کا 54 ویں سالگرہ کو بی جے پی کارکنوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ دوباک میں واقع ایم ایل اے کیمپ آفس میں بی جے پی کارکنو ںنے کثیر تعداد میں جمع ہوکر کیک کاٹ کر بڑے جوش و خروش کے ساتھ ایک دوسرے کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے دکھائی دئے ۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنوں نے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا ۔ 25 افراد نے اپنا خون عطیہ کیا ۔ اس موقع پر سرکاری دواخانہ میں خدمات انجام دینے والے مزدوروں کو کپڑے تقسیم کئے ۔ اپنے سالگرہ کے موقع پر ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے اپنے ذاتی اخراجات سے 36 لاکھ روپیوں کی لاگت سے آئی سی یو سہولت کے ساتھ تیار کردہ امبولنس کا افتتاح کیا اور اس ایمبولنس کو دوباک سرکاری دواخانہ کیلئے عطیہ کیا ۔ اس موقع پر بی جے پی کارکنوں و قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔