حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) سدی پیٹ کے دوباک میں ہفتہ کو دوباک مارکٹ میں ایک نامعلوم شخص نے ایک سبزی فروش خاتون کو 200 روپئے کے 4 جعلی کرنسی نوٹ دے کر اسے دھوکہ دیا۔ جب سبزی فروش خاتون نے ان نوٹوں کو ہول سیل کی دوکان میں استعمال کرنے پہونچی تو دوکان کے مالک نے دیکھا کہ ان نوٹوں میں ایک ہی سیریل نمبر چھپا ہوا ہے جس سے معلوم ہوا کہ یہ نوٹ جعلی ہے جس پر دوکاندار نے اس خاتون کو خبردار کیا۔ دوکاندار کے مشورے پر خاتون نے دوباک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ (ش)