دوباک میں بس اسٹانڈ کی تعمیرنو کیلئے 4 کروڑ منظور

   

ایس سی کمیونٹی ہالوں کیلئے بھی رقمی منظوری، رکن اسمبلی رگھونندن کا بیان

دوباک ۔ دوباک میں بس اسٹانڈ کی تعمیر نو کے لئے 3 کروڑ روپے ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ سے منظور کروانے پر میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی اور حلقہ اسمبلی دوباک ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیا۔ آج ایم ایل اے رگھو نندن راؤ نے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں میں اسمبلی بجٹ پیش کے دوران آر ٹی سی وزیر پواڑا اجئے، ویمولا پرشانت ریڈی اور وزیر ہریش راؤ سے دوباک بس اسٹانڈ کی تعمیر نو کے لئے رقم منظور کرنے کی درخواست کرنے پر انہوں نے مکمل چار کروڑ روپے منظور کئے۔ ایک کروڑ روپے آر ٹی سی ای ڈی نے منظور کئے۔ یہ ایک کروڑ روپے ناکافی ہونے پر مزید رقم منظور کرنے کی درخواست پر مزید 3 کروڑ روپے اس طرح 4 کروڑ روپے منظور کئے۔ اس بس اسٹانڈ کی تعمیر نو کے لئے وزیر ہریش راؤ کے ہاتھوں 26 جولائی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ آج ڈی آر ڈی او گوپال راؤ، آر اینڈ بی ای ای سودرشن ریڈی نے بس اسٹانڈ کا معائنہ کیا۔ دریں اثناء حلقہ اسمبلی دوباک کے 3 مواضعات کے ایس سی کمیونٹی ہالوں کی تعمیرات کے لئے 2.31 کروڑ روپے منظور کرنے پر میدک ایم پی کوتاپربھاکر ریڈی نے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کا شکریہ ادا کیا، جس رقم کی منظوری کاپی کو ضلع کلکٹر وینکٹ رامی ریڈی نے جاری کیا۔ حلقہ اسمبلی دوباک میں دوباک منڈل کے 10 مواضعات اور مردوڑی منڈل کے 11 مواضعات، رایاپول منڈل کے 4 مواضعات، توگوٹہ منڈل کے 3 مواضعات، دولت آباد منڈل کے 3 مواضعات میں نامکمل اور مزید کمروں کی مکمل تعمیرات کے لئے یہ رقم منظور کئے۔