دوباک میں بی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی کی رائے دہندوں سے ملاقات

   

دوباک /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دوباک میں رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس امیدوار کوتا پربھاکر ریڈی نے کار کے نشان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔ انتخابی مہم کے درمیان رائے دہندوں سے بی آر ایس پارٹی کے تیسری مرتبہ اقتدار پر آنے سے جو فلاحی اسکیمات پر عمل کریں گے ان تمام اسکیمات کا تذکرہ کیا ۔ مسلم بستیوں میں گھوم کر شادی مبارک و اقلیتی اقامتی اسکولس کے ذریعہ مسلمانوں کو جو فائدہ ہوا ان تمام کا تذکرہ کیا ۔ اس پروگرام میں جامع مسجد کمیٹی صدر محمد خلیل ، محمد الطاف ، محمد اسمعیل ، محمد سلیم ، کونسلر بنگاریا ، کونسلر شریجا ، سریکانت ، محمد صادق ، اے دیویندر ، بھوم ریڈی ، اے روی ، سرینواس اور دیگر شریک تھے ۔
سابق PACS چیرمین پی رام ریڈی کی کانگریس میں شمولیت
جڑچرلہ /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کانگریس پارٹی قائد جنم پلی انیرودھ ریڈی و سابق رکن اسمبلی جڑچرلہ ٹی پی سی سی کانگریس قائد ڈاکٹر ملوروی ، کی قیادت میں پی رام ریڈی سابق پی اے سی ایس چیرمین نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کانگریس امیدوار جنم پلی انیرودھ ریڈی نے انہیں کانگریس کا کھنڈوا ڈال کر استقبال کیا ۔ اس موقع پر جڑچرلہ سابق سینئیر سرپنچ بی وینکٹیشم ، محمد خواجہ ، نتیانندم ، سرفراز احمد کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی و قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔