دوباک میں بی جے پی کا احتجاجی مظاہرہ

   

دوباک /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی دوباک رکن اسمبلی مادھو نینی رگھونندن راؤ نے آج دوباک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے رگھونندن راؤ نے تلنگانہ سرکار پر کے ٹی آر پر برہمی و شدید ناراضگی کا ا ظہار کیا ۔ ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ انے یک غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایس پی ایس سی کے پرچہ امتحان کے افشا ہونے پر میرا کیا تعلق ہے ۔اگر آپ کا تعلق نہیں ہے تو آپ اس آئی ٹی سنٹر کے عہدہ سے برطرف ہوجائیں ۔ کے ٹی آر ریاست تلنگانہ میں جو مسائل ہیں اس پر دھیان نہ دیتے ہوئے صرف اپنی بہن کویتا کو ای ڈی سے بچانے میں گرفتاری سے بچانے کے پیرویوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ۔ بے روزگار نوجوانوں کے اس مسئلہ پر وزیر اعلی بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ کے سی آر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اپنے کرسی سے مستعفی ہوجانے کا ڈیمانڈ کیا ۔ ٹی ایس پی سی امتحانات لکھنے والے نوجوانوں کو ایک لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا ۔ ان بے قاعدگیوں کی موجودہ جج کے ذریعہ انکوائری کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔