دوباک میں کانگریس قائدین کی انتخابی مہم

   

رائے دہندوں سے ملاقات
حیدرآباد: دوباک ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کیلئے پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ایس کے افضل الدین نے دیگر قائدین کے ساتھ دورہ کیا اور رائے دہندوں سے ملاقات کی ۔ صدرپردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے ایس کے افضل الدین کو دوباک کے اندے منڈل کا انچارج مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے مقامی قائدین کے ہمراہ منڈل کے مختلف مواضعات میں پارٹی کی انتخابی مہم چلائی ۔ مقامی قائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد رائے دہندوں سے گھر گھر جاکر ملاقات کی گئی اور کانگریس کے حق میں ووٹ کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری پردیش کانگریس وینو گوپال راؤ ، صدر کانگریس گدوال پربھاکر ریڈی ، سکریٹری پردیش کانگریس اعجاز الزماں ، جنرل سکریٹری سٹی کانگریس محمد شفیع ، یوتھ کانگریس لیڈر اوصاف صدیقی اور دوسرے موجود تھے۔