دوباک /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سدی پیٹ ضلع دوباک رجنی کانت ریڈی فنکشن ہال میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں نومنتخب میدک ایم پی بی جے پی مادھو نینی رگھونندن راؤ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوباک حلقہ اسمبلی کے عوام میری سانس ہیں جب تک جان میں جان ہے آپ لوگوں کا احسان کبھی فراموش نہیں کروں گا ۔ بلاکسی ذات و پات کے میری کامیابی میں ساتھ دینے والوں کو میں ہمیشہ ساتھ دوں گا ۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات ہو یا سرپنچ و ایم پی ٹی سی ، انتخابات میں آپ کو کامیاب کرنے کی پوری کوشش کروں گا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں زیادہ تر حصہ حلقہ اسمبلی دوباک کو مختص کروں گا ۔ یہاں کے گاؤں دیہاتوں میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے تمام مواقع کو استعمال کرکے روزگار کے تمام طریقے ہموار کرنے کی پوشی کوشش کروں گا ۔ اس موقع پر اس پروگرام میں بی جے پی کارکنوں نے ایم پی کو گلپوشی اور شال کی ۔ ایم پی نے بھی ان کی کامیابی کیلئے محنت کئے کارکنوں ky شال پوشی کی ۔ اس پروگرام میں حلقہ اسمبلی دوباک کے تمام منڈلوں کے صدور و سرپنچ و ایم پی ٹی سی کونسلرس و دوباک میونسپل ٹاون پریسیڈنٹ سبھاش گوڑ امیٹھی بالیش گوڑ ، سنکو پروین ، وینکٹ و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔