دوباک : دوباک میونسپالٹی کے تمام کونسلرس نے مل کر آج سدی پیٹ کے ایم ایل اے کیمپ آفس میں وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی سے ملاقات کی ۔ سابق میں دوباک میونسپلٹی کی ترقی کیلئے منظور شدہ رقم کے ذریعہ سنگ بنیاد کرنے والے اور افتتاحی کاموں کیلئے دوباک تشریف لانے کی درخواست کی جس پر وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ و میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی نے رضامندی ظاہر کی ۔ واضح رہے کہ دوباک میں انتخابات کے ہارجانے کے بعد سے اب تک ناراضگی کی وجہ سے وزیر ہریش راؤ نے دوباک کا دورہ نہیں کیا جس کی وجہ سے میونسپلٹی دوباک میں ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں ۔ میونسپل کونسل کے تمام کونسلرس کی درخواست پر وزیر ہریش راؤ اور میدک ایم پی کوتا پربھاکر ریڈی نے کونسلرس سے کہا کہ عنقریب دوباک میونسپلٹی کا دورہ کریں گے ۔ سنگ بنیاد و افتتاحی کاموں کو انجام دیں گے ۔ سدی پیٹ کی طرح دوباک کو بھی ہر طرح ترقی کرنے کا وعدہ کیا ۔ انٹی گریٹیڈ مارکٹ یارڈ کا سنگ بنیاد رکھنے اور 100بستر والا ہاسپٹل کا افتتاح کرنے کا خیال ظاہر کیا ۔ جس پر میونسپلٹی کے تمام کونسلرس نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔