تعمیری نقشہ تیار، عنقریب وزیر فینانس ہریش راؤ کے ہاتھوں سنگ بنیاد
دوباک۔ دوباک بس اسٹانڈ کی تعمیر نو کیلئے 4 کروڑ روپئے منظور کرنے کی رضامندی کا اظہار کرنے پر میدک ایم پی کے پربھاکر ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا۔ دوباک میں اپنے ایک صحافتی بیا ن میں کہا کہ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کے ساتھ مل کر دوباک بس اسٹانڈ کی تعمیر نو کیلئے رقم منظور کرنے کی درخواست کرنے پر کے سی آر نے پہلے مرحلہ میں ایک کروڑ روپئے منظور کئے۔ مسافروں کو تمام تر سہولیات کے ساتھ بڑے ہی خوبصورت پیمانے پر بس اسٹانڈ تعمیر کرنے کا کے سی آر نے مشورہ دیا۔ ایک ایکر اراضی پر کافی وسیع پیمانے پر بس اسٹانڈ تعمیر کرنے کا نقشہ بھی تیار کرلیا گیا۔ اس بس اسٹانڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد عنقریب وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ میدک ایم پی کے پربھاکر ریڈی نے کہا کہ دوباک میں جتنے ترقیاتی کام نظر آرہے ہیں تمام تر ٹی آر ایس پارٹی کے ہی ہیں۔ دوباک میونسپلٹی کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہر وقت ٹی آر ایس پارٹی تیار رہے گی۔ دوباک بس اسٹانڈ کی تعمیر نو کیلئے 4 کروڑ روپئے منظور کرنے کا دعویٰ کرنے پر میونسپل کونسل چیرپرسن گنے ونیتا بھوم ریڈی و دیگر کونسلرس نے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ اور چیف منسٹر کے سی آر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔