دوحہ۔ 3 فبروری ( ای ۔میل ) دوحہ فائٹرس نے قطر پریمئیر لیگ کا خطاب جیت لیا ہے ۔ دوحہ فائٹرس نے فائنل میں ممبئی الیون کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 227 رنز بنائے تھے ۔ اوپننگ بلے باز میر سہیل نے 71رنز آٹھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے بنائے جبکہ کپتان محمد ابراہیم نے 61 رن بنائے ۔ خالد ادیب نے بھی 51 رنز اسکور کئے ۔ جواب میں ممبئی الیون کی ٹیم اپنے مقررہ 15 اوورس میں صرف 169 رنز ہی اسکور کرسکی ۔ اس طرح دوحہ فائٹرس نے 58 رنوں سے یہ میچ جیت لیا اور قطر پریمئیر لیگ چمپئن بن گئی۔ دوحہ کے کپتان ابراہیم نے دو وکٹس بھی حاصل کئے ۔ انہیںمین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ قطر پریمئیر لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی سراج انصاری بانی ‘ قمر قریشی صدرنشین ‘ میر سہیل صدر ‘ عباد الرحمن ’ سریدھر ابا گونی اور دوسروں نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کئے ۔