’دوحہ مذکرات‘ فی الحال بے نتیجہ:طالبان

   

دوحہ ، 4مارچ ( (سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے کہا کہ قطرکی دارالحکومت دوحہ میں طالبان کی مذکرات کار ٹیم اور امریکی وفد کے مابین جا ری مذکرات فی الحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچ پائے ہیں ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کو ٹوئٹ پر کہا‘‘ دوحہ میں موجودہ دور کے مذاکرات مرحلے وار آگے بڑھ رہے ہیں ، چونکہ مسئلہ انتہائی اہم اور نازک ہے لہٰذا اس کی پیش رفت اتنی ہی احتیاط کے ساتھ ہو رہی ہے ۔ جنوری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوئی گزشتہ دور کی مذاکرات میں افغانستان سے امریکی سکیورٹی فورسز کی واپسی اور اس ملک کو دوسروں کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے متعلق رضامندی ہوئی تھی ، لیکن اس دور کے مذکرات ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچ پائے ہیں ۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان نئے دور کے مذاکرات 25 فروری کو دوحہ میں شروع ہوئے تھے ۔ اس کے تین دن بعد افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بتایا تھا۔