دوحہ میں امن مذاکرات بحال افغان حکومت اور طالبان کی تصدیق

   

کابل: کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات بحال ہو گئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے پیر کی رات تصدیق کی کہ دوحہ میں مذاکرات بحال ہو گئے ہیں۔ فی الحال صرف یہی بتایا گیا ہے کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے۔ جنوری میں یہ مذاکرات اچانک تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ تب فریقین بات چیت کے ایجنڈے پر متفق نہیں ہو پائے تھے۔ تازہ دور میں فریقین مذاکرات کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔ مذاکرات کی بحالی گزشتہ ہفتے پاکستان میں سفارت کاری کے بعد سامنے آئی ہے۔