دودھ کی اشیاء پر جی ایس ٹی عائد کرنا عوام پر ظلم

   

نارائن پیٹ میں کسانوں کے ساتھ ٹی آر ایس کا احتجاجی مظاہرہ

نارائن پیٹ :مرکزی حکومت کسان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسانوں کے ساتھ ہمدردی کا جھوٹا ڈھونگ رچارہی ہے ان خیالات کا اظہار ٹی آریس صدر وجئے ساگر نے نارائن پیٹ مستقر کے نرسی ریڈی چوراہا پر کسانوں کے ہمراہ مرکزی حکومت کے خلاف انوکھا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس احتجاجی دھرنے میں بھینسوں اور دودھ کے ڈبوں کو لیکر چوراہے پر دودھ کی اشیاء پر جی یس ٹی لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اور اس احتجاج میں مودی اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ٹی آر یس صدر نارائن پیٹ وجئے ساگر نے کہا کہ دودھ اور دودھ کی اشیاء پر جی یس ٹی چارجز لگاکر کسانوں کی کمر توڑ رہی ہے اور اس اقدام سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور غریب کسانوں کو مشکلات درپیش ہوں گی اور دودھ اور دودھ کی مصنوعات پر جی ایس ٹی نافذ کرنا ظلم ہے اور مودی حکومت عام آدمی پر بوجھ ڈال رہی ہے۔ اس احتجاجی دھرنے میں سابق صدر مسز کاکرلا نارائنما، سکریٹری چننا ریڈی، اراکین بلدیہ گرولنگپا، مہیش، ٹی آریس قائدین جونلل سبھاش، ریڈ کراس ضلعی کوآرڈینیٹر سدرشن ریڈی، مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین کننا جگدیش، صراف ناگراج، پرتاپ ریڈی، شیکھر، ریڈی، ایلنور ونود، گروناتھ گوڑ، کارتک، بسواپورم وینکٹایا، یوتھ صدور گڈم ونود، گندے سمیت، سریپدا کلکرنی، جلل پور چناریڈی، وارڈ صدور ششی، موگلپا، کاکرلا مہیش، ادوکومار بھائی، کمل اور کمل ، ٹی آریس کارکنان پارٹی قائدین و دیگر نے احتجاج میں شرکت کی۔