دورانِ پرواز سانپ کی موجودگی سے طیارہ میں دہشت

   

Ferty9 Clinic

بنکاک : سالوں قبل ایک ہالی ووڈ فلم کافی مشہور ہوئی تھی جس کا نام ’اسنیکس آن اے پلین ‘ تھا۔ تھائی لینڈ کی ایک فلائٹ میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب دورانِ پرواز مسافروں کے قریب سانپ نکل آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مسافروں کے سروں پر بنے ایک خانے پر سانپ رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ واقعہ تھائی لینڈ کی ایئر ایشیا کی پرواز میں پیش آیا جو بنکاک سے فوکٹ جا رہی تھی۔