دوران عمرہ حرکت قلب بند، عمرہ زائر کی زندگی بچالی گئی

   

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے اجیاد ایمرجنسی ہاسپٹل کے طبی عملے نے فوری اور بر وقت علاج فراہم کرکے عمرہ زائر کی قیمتی زندگی بچالی، عمرے کی ادائیگی کے دوران عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن رک گئی تھی۔ عمرہ زائر کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ۔ طبی عملے نے اسے اجیاد ہاسپٹل منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی۔ہاسپٹل کے عملے کی جانب سے عمرہ زائر کی دل کی دھڑکن کو بحال کرنے کیلئے الیکٹرک جھٹکے لگائے گئے اور بعد میں انھیں طبی دیکھ بھال اور علاج کیلئے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا گیا۔ یہ امر قابل غور ہے کہ اجیاد ایمرجنسی ہاسپٹل نے 2023 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 596 افراد کو انتہائی نگہداشت کی سہولیات فراہم کیں۔