دوران ِسعی ہندوستانی شہری کا دل بند، بروقت اقدام سے بحال

,

   

ریاض : مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں سعی کرنے کے دوران ایک 60سالہ ہندوستانی شہری بیمار ہوکر گر گیا۔ اُس کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا ۔ اس موقع پر ہلال احمر کی مسجد حرام سے وابستہ عملہ نے فوری کارروائی شروع کی اور اپنی پیشہ ورانہ کوششوں سے ہندوستانی معتمر کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔برانچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفی بن جمیل بلجون نے کہا کہ میڈیکل ڈیپورٹیشن، اتھارٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو پیر کی صبح ایک نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ بیہوش ہونے اور دل بند ہونے کا ایک کیس ہے۔یہ شخص مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں مسعی یعنی سعی کرنے کی جگہ میں گاڑیوں کے راستے میں گر گیا ہے۔میڈیکل ٹیم کے پہنچنے پر پتہ چلا کہ ساٹھ کی دہائی کا ایک شخص زمین پر بے ہوش پڑا اور تیز تیز سانس لے رہا تھا۔ ایمبولینس ٹیم نے ایسے معاملات کے لیے پروٹوکول کے مطابق فوری طور پر مداخلت کی اور نبض واپس آنے تک شاک ڈیوائس کے ذریعے سی پی آر شروع کیا۔ مریض کو اجیاد جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور انتہائی نگہداشت کے تحت رکھا گیا ہے۔