دوران ڈیوٹی ایرفورس کے ملازم کی موت

   

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) دوران ڈیوٹی ایر فورس کا ایک ملازم فوت ہویگا ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پورناتیجوی جو حکیم پیٹ ایر فورس میں ملازم تھا ۔ ایر فورس کے کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پورنا نے دوران یوٹی سینہ میں تکلیف کی شکایت کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔