دوران ڈیوٹی گٹکھا کھانے والے عہدیدار معطل

   

بیدر۔11؍ستمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔مسٹر پربھو چوہان ریاستی وزیر برائے افزائش مویشیان حکومتِ کرناٹک نے اپنے عہدیداروں کو بیدر کے ویٹر نری دواخانہ شاہ گنج کا فاسٹ ٹریک دورہ پرلے گئے ۔ڈیوٹی پرموجود عہدیدار وں کو گٹکھا کھانے کی پاداش میں معطل کرنے کا حکم دیا ۔وزیر پربھو چوہان نے آج شاہ گنج میں ویٹرنری دواخانہ دورہ کرنے کے کے موقع پر کہا کہ یہاں عہدیدار اپنی ملازمت کے دوران دلچسپی سے کام نہیں کررہے ہیں ۔اور دواخانہ کو صاف و ستھرا رکھنے میں ناکام ہیں ۔اسٹاک ڈیولپمنٹ آفیسر این گاندھی اور ڈی گروپ ملازم بابو ڈیوٹی پر گٹکھااستعمال کررہے تھے۔اسے دیکھتے ہوئے وزیر نے دونوں کو معطل کرنے کا حکم دیا‘ اور نہایت ہی برہمی کے ساتھ انھیں سخت الفاظ میں کلاس لی گئی ۔وزیر نے کہا کہ 6ماہ سے غیر حاضر افسران کے ناموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر موصوف نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ جو ملازمین یا افسران ڈیوٹی کو دلچسپی سے نہیں کریں گے یا غیر حاضر رہیں گے ایسے عہدیداروں اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔