ممبئی۔ دوردرشن (ڈی ڈی) ہندوستان کے آئندہ ویسٹ انڈیز کے دورے کو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ 2 ٹسٹ، 3 ونڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ایک ماہ طویل دوطرفہ سیریز12 جولائی سے 13 اگست تک مقرر ہے۔ ڈی ڈی ناظرین کو ان کی اپنی زبان میں گیمز دیکھنے کا انتخاب دے گا ۔ ٹی20 اور ونڈے سیریز ڈی ڈی اسپورٹس پر ہندی، انگریزی، تامل، تلگو، بنگلہ اور کنڑ میں ٹیلی کاسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک کے علاقائی چینلز یادگیری، ڈی ڈی بنگلہ اور ڈی ڈی چندنا پرنشر ہوں گے ۔ ٹسٹ میچز ڈی ڈی اسپورٹس پر نشر کیے جائیں گے۔ ڈی ڈی اسپورٹس پر پرائمری ٹیلی کاسٹ ہندی اور انگریزی کا مجموعہ ہوگا۔یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستانی ٹیم ڈبلیو ٹی سی فائنل میں شکست کے بعد ایکشن میں ہوگی اورٹیم کامیابی کے ساتھ نئے ڈبلیو ٹی سی سائیکل کو شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔روہت شرما، ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا ان ناموں میں شامل ہوں گے جن پر توجہ ہوگی جب کہ نوجوان کھلاڑی جیسے یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ بھی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہوں گے۔بنیادی میڈیا رائٹس ہولڈر کے طور پر فین کوڈ پوری سیریزکو اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اسٹریم کرے گا۔