دورۂ پاکستان ، آج سری لنکائی ٹیم کا اعلان متوقع

   

کراچی ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے سری لنکا کی 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ سری لنکا نے پاکستان آکر ٹسٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے لیکن ابھی تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا ہے۔ امکان ہے کہ سری لنکا دو ٹسٹ کے لئے اپنی مکمل ٹیم کو پاکستان بھیجے گا۔ دیموتھ کرونارتنے ٹسٹ اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ وہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ونڈے ٹیم سے دستبردار ہوگئے تھے۔ سری لنکائی میڈیا کے مطابق سیریز کی تیاری کے لیے سری لنکا ٹیم کاکیمپ 18 نومبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان سری لنکا ٹسٹ سیریز کا باضابطہ اعلان ہونا ہے۔ پی سی بی نے دو ٹسٹ سیریز کا مجوزہ پروگرام سری لنکا کرکٹ کو منظوری کے لئے بھجوایا ہے۔ پہلا ٹسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا ٹسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

فیڈرر کامیاب،جوکووچ کو شکست
لندن۔13 نومبر(سیاست ڈاٹ کام )سیزن کے اختتامی ایونٹ اے ٹی پی فائنلز میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کو ڈومینک تھیم کے خلاف سخت مقابلے میں 6-7 (5-7), 6-3, 7-6 (7-5) سے شکست دی ۔جبکہ پہلے مقابلے میں شکست کے بعد فیڈرر نے دوسرے مقابلے میں بیرٹنی کو راست سٹوں میں 7-6(7-2), 6-3 سے شکست دی۔