دورہ انگلینڈ بحالی کی سمت اہم قدم:ہولڈر

   

Ferty9 Clinic

لندن۔11 جون(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے انگلینڈ پہنچنے پر ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ عالمی پیمانے پر نسلی تعصب کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج سے انہیں اور ان کی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف بہترین کاکردگی کی تحریک ملے گی۔ ان دنوں کرکٹ میں نسل پرستی کا معاملہ گرم ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے انڈین پریمیر لیگ میں نسل پرستانہ تبصرے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے سیریز کے بارے میں کرک انفو سے بات کی اور نسل پرستی کے جاری تنازعہ پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ہولڈر نے کہا کہ میں نہیں جانتا ہوں کہ سیمی نے کیا کہا ہے لیکن عام طور پر اگر ہم یہ دیکھیں تو یہ ہمارے اردگرد ہے ۔ عالمی کرکٹ میں نسلی تعصب نہیں ہے اگر یہ دعوی کیاجائے تو ان کے نزدیک یہ بے وقوفی ہوگی میرے نزدیک واحد حل یہ ہے کہ ہم سب کو متحد رہنا چاہئے اور سب کے لئے مساوات ہونا چاہئے ۔پوری دنیا میں نسل پرستی کے جرائم ہیں اور یہ وہی چیز ہے جس پر ہم ایک عرصے سے بحث کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں ہم سب کو جو پیغام دے سکتے ہیں وہ اتحاد ہے ۔