دورہ انگلینڈ پر ہندوستان کے دو پراکٹس مقابلے ہوں گے

   

نئی دہلی : جہاں پورا ملک انڈین پریمیئر لیگ 2025 کے آغاز کا انتظارکررہا ہے وہیں اس ٹورنمنٹ کے آغاز سے پہلے ہی ٹیم انڈیا کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ہندوستانی ٹیم دورہ انگلینڈ پر پانچ ٹسٹ میچوں سے قبل مزید دو میچ کھیلے گی۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم جلد ہی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلنے جا رہی ہے جو کہ اس سیریز سے قبل ہندوستانی کھلاڑیوں کوکم ازکم دو پریکٹس میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ذرائع کے مطابق انڈیا اے ٹیم کا دورہ جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا۔ پریکٹس میچوں میں ان کے ساتھ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی موجود ہوں گے۔آئی پی ایل کے سیزن کے بعد ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ20 جون سے پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکا آغازکرے گی، جو کہ انگلش موسم گرما میں شروع ہونے والی سب سے ابتدائی ٹسٹ سیریز ہوگی، تاہم، اس بار موسم گرما میں ٹیم انگلینڈ پہنچ جائے گی۔ ٹسٹ سیریز سے قبل انڈیا اے ٹیم کے میچ ہی ٹیم کی تیاری کا واحد ذریعہ ہوں گے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ انڈیا اے ٹیم 4 جون کو انگلینڈ لائنزکے خلاف چار روزہ میچ کھیلے گی جس کے بعد پہلے ٹسٹ سے قبل انڈیا اے ٹیم کا دوسرا میچ بھی انگلینڈ لائنزکے خلاف کھیلے جانے والے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک سرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹسٹ کرکٹ کے لیے بھی ضروری ہے۔ ٹسٹ ٹیم کے مستقل بیٹ پہلے انڈیا اے میچ میں کھیلیں گے۔