کینبرا۔5 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ بیٹسمین گلین میکسویل کی جنوبی افریقہ کے دورے پر ہونے والی ونڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔میکسویل نے ذہنی صحت کے وجوہات سے گزشتہ سال اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران کھیل سے وقفہ لیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے اس سال جنوری میں ہندوستان کے دورے کے لئے خود کو دستیاب بتایا تھا لیکن ہندوستان کے دورے کے لئے میکسویل کو آسٹریلیا کی 14 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ان کی جگہ مارنس لبوشین کو منتخب کیا گیا تھا۔ لبوشین نے ہندوستان کے خلاف محدود اوور کی کرکٹ میں متاثر کن مظاہرہ کیا ہے حالانکہ ہندوستان کے خلاف انہوںنے اپنے محدود اوورس کی کرکٹ کا آغاز کیا تھا ۔آسٹریلیا کو ہندوستان کے خلاف پہلا ونڈے جیتنے کے باجود سیریز میں شکست ہوئی تھی ۔ میکسویل کے علاوہ ان کے بی بی ایل ٹیم ساتھی مارکس اسٹوئنس کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔اسٹوئنس نے بی بی ایل میں گزشتہ ماہ 79 گیندوں پر 147 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔آسٹریلیا کو21 فروری سے جوہانسبرگ میں تین میچوں کی ونڈے اور تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے۔ٹی 20 ٹیم: آرون فنچ (کپتان)، سین ایبٹ، ایشٹن ایگر، ایلیکس کیری، پیٹ کمنس ، مچ مارش، گلین میکسویل، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، اسٹیون اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنراور ایڈم زمپا۔
ون ڈے ٹیم: آرون فنچ (کپتان)، ایشٹن ایگر، ایلیکس کیری، پیٹ کمنس ، جوش ہیزل وڈ، مارنس لبوشین، مچ مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایدم زمپا
