حیدرآباد۔6 جنوری(یواین آئی) چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دہلی کا دورہ ختم ہو گیا ۔وہ کل رات حیدرآباد پہنچ گئے ۔ اس دورہ میں انہوں نے کئی مرکزی وزراء سے ملاقات کی۔ کل شام، انہوں نے وزیر فینانس نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی اور 15 ویں مالیاتی کمیشن سے دو ہزار کروڑ روپے جاری کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے 18 ہزار کروڑ کی بقایہ جات بھی جاری کرنے پر زور دیا ۔یہ رقم پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے جاری کی جانے والی تھی۔ چیف منسٹر کے ساتھ وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری اور کئی عہدیدا رتھے ۔