نئی دہلی ۔ زمبابوے میں کامیابی کے بعد ہندوستانی ٹیم کا اگلا دورہ سری لنکا ہے۔ 27 جولائی کو شروع ہونے والے اس دورے کے لیے جلد ہی ٹیم کا اعلان کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے پہلے سوال یہ ہے کہ اس دورے میں زمبابوے میں سیریز جیتنے والے کتنے کھلاڑی ہوں گے اور کتنے نہیں؟ کے ایل راہول اور شریاس ایرکو سری لنکا کے دورے سے واپس آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے پہلے ہی ٹیم سے باہر ہیں۔ ان کے علاوہ جو کھلاڑی زمبابوے کے دورے پر نہیں گئے تھے ان میں سوریا کمار یادو، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو اور رشبھ پنت ہیں جو ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔ اب اگر یہ تمام کھلاڑی سری لنکا کے دورے پر واپس آتے ہیں تو ظاہر ہے کہ زمبابوے میں سیریزکھیلنے والے اتنے ہی کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر جانا پڑ سکتا ہے۔ ابھیشیک شرما، ریان پراگ، دھرو جوریل، تشار دیش پانڈے کے نام زمبابوے سیریزکے ان کھلاڑیوں میں ہو سکتے ہیں جنہیں سری لنکا کے دورے پر جگہ نہیں مل سکتی ہے۔