دورہ سری لنکا ،یاسر شاہ کی پاکستانی ٹیم میں واپسی

   

کراچی ۔پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی ٹسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ٹسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین سری لنکا میں کھیلی گئی آخری ٹسٹ سیریز میں یاسر شاہ نے24 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو 1-2 سے فتح دلانے میں اہم کردار اداکیا تھا۔ یاسر شاہ نے آخری مرتبہ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ مکمل فٹنس حاصل کرنے والے یاسر شاہ کے علاوہ سلمان علی آغا کی بھی ٹسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4224 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 88 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ۔پاکستان اورسری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ میں شامل دو میچزگال اورکولمبو میںکھیلے جائیں گے۔ سیریزکا پہلا ٹسٹ 16 تا 20 جولائی تک گال، جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔معلنہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفرازاحمد (وکٹ کیپر) ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ۔