دورہ سعودیہ کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا: بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دورے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو کے دورے کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا مشرقِ وسطیٰ کے ممکنہ دورے کو سعودی اسرائیل تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے؟غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی سعودی عرب کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو بائیڈن رواں ماہ کے اختتام پر یورپ اور اسرائیل بھی جائیں گے۔