کوالالمپور : ملائیشیا کے وزیراعظم محیی الدین یاسین نے اپنے سعودی عرب کے دورے کو تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران دونوں مسلمان برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت دیگر اہم اور پر سعودی قیادت سے بات چیت کریںگے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، مذہبی امور اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا شامل ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کل ہفتے کے روز جدہ پہنچے تھے۔