چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سنگا پور کے ادارہ کا معائنہ کیا، اسکل ڈیولپمنٹ کورسس میں سنگا پور سے اشتراک کا فیصلہ
حیدرآباد ۔17۔جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کے بیرونی دورہ کے پہلے دن سنگاپور میں ایک معاہدہ پر دستخط کے بعد امید کی جارہی ہے کہ سنگاپور اور ڈاؤس کا دورہ کامیاب ثابت ہوگا اور ریاست میں سرمایہ کاری کے سلسلہ میں نامور اداروں سے معاہدہ طئے پائیں گے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی دو روزہ دورہ پر سنگاپور پہنچے اور پہلے ہی دن سنگا پور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنیکل ایجوکیشن کے ساتھ معاہدہ طئے پایا جس کے تحت تلنگانہ کی اسکل یونیورسٹی کی ترقی میں تعاون کیا جائے گا ۔ سنگا پور کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنیکل ایجوکیشن نے اسکل ڈیولپمنٹ کورسس میں تلنگانہ حکومت سے ممکنہ تعاون سے اتفاق کیا ہے۔ تلنگانہ رائیزنگ کے تحت چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے اپنا پہلا اجلاس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنیکل ایجوکیشن کے عہدیداروں کے ساتھ منعقد کیا ۔ چیف منسٹر کے ہمراہ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو ، اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز جیش رنجن ، مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن وشنو وردھن ، چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی اور ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایس ایس سبا راؤ موجود تھے۔ تلنگانہ کے وفد نے سنگا پور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنیکل ایجوکیشن کیمپس کا دورہ کیا اور اسکل ڈیولپمنٹ کورسس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ادارہ کی جانب سے چلائے جانے والے عصری کورسس کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا۔ چیف منسٹر کی زیر قیادت وفد میں 20 مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور ادارہ کے اسٹاف سے بات چیت کی۔ چیف منسٹر نے ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی میں تعاون کی خواہش کی جو حیدرآباد کی فورتھ سٹی میں قائم کی گئی ہے۔ ڈی سریدھر بابو نے اسکل یونیورسٹی میں متعارف کئے گئے کورسس کی تفصیلات پیش کیں اور کہا کہ نوجوانوں کو مارکٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسس کی تربیت کا منصوبہ ہے تاکہ وہ مسابقت کے قابل رہے۔ چیف منسٹر کی درخواست پر سنگا پور کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنیکل ایجوکیشن نے اسکل یونیورسٹی کے ساتھ یادداشت مفاہمت سے اتفاق کیا جس پر دونوں جانب سے دستخط کئے گئے ۔ اسکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر سبا راؤ ، ڈپٹی ڈائرکٹر اکیڈیمس اینڈ ایڈمنسٹریشن سرویسز پرویندر سنگھ اور آئی ٹی ایجوکیشن سرویسز کے ڈپٹی ڈائرکٹر فابیان چیانگ نے دستخط کئے۔ سنگا پور کے عہدیداروں نے عنقریب دورہ حیدرآباد کا تیقن دیا تاکہ اسکل یونیورسٹی کے کورسس کا جائزہ لیا جاسکے۔ سنگا پور میں دو روزہ دورہ کے موقع پر مزید آئی ٹی اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جائے گی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کا نشانہ