لندن ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان نے قانونی کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے جس کے بعد برطانوی حکومت نے انگلینڈ اور ویلزکرکٹ بورڈ کے اقدام سے دوری اختیارکرتے ہوئے اسے بورڈ کا ذاتی فیصلہ قرار دے دیا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ دورے کو ترک کرنے کا فیصلہ ای سی بی کا ہے