آج ٹیم کی روانگی ۔18دسمبر کو آکلینڈمیں پہلا T-20مقابلہ
لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کیلیے عازم سفر تمام کرکٹرز اور معاون سٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور آفیشلز جمعے کی رات کو ہی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے تھے جب کہ مقامی کھلاڑی ہفتے کو پہنچے، کورونا ٹیسٹ کے لیے ان تمام افراد کے سیمپل ہوٹل میں حاصل کر لیے گئے تھے۔اب پی سی بی کو ان کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہیں جن میں تمام کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کلیئر ہوگئے ہیں، قومی اسکواڈ پیر کی صبح 3 بجے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل 10 کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے،ان کو کلیئر ہونے پر ہی روانہ کیا گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے سخت قوانین کے باعث پاکستان میں پازیٹو کسی کھلاڑی کو بعد میں بھی روانہ نہیں کیا جا سکتا۔دونوں ٹیموںکے درمیان 10دسمبر تا 7جنوری تین T20اور ٹسٹ میاچس کھیلے جائیں گے ۔10تا 13اور 17تا20دسمبر پاکستان اے اور نیوزی لینڈاے ٹیموں کے درمیان چار روزہ 2 ٹور میاچس ہونگے ۔18دسمبر کو ایڈن پارک ‘ آکلینڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا ۔20دسمبر کو دوسرا اور 22دسمبر کو تیسرا میاچ کھیلا جائے گا ۔26تا30دسمبر پہلا ٹسٹ میاچ ہوگا جبکہ دوسرا ٹسٹ میاچ 3تا7جنوری 2021کوکھیلا جائے گا۔