ممبئی۔ اوپنر شیکھر دھون 22 جولائی کو شروع ہونے والی آئندہ تین میچوں کی ونڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کی قیادت کریں گے۔آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو 16 رکنی اسکواڈ کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ہندوستان نے ونڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کے کئی اہم ارکان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اور محمد سمیع زخمی کے ایل راہول شامل ہیں۔