دورہ ہند کے موقع پر بھی ٹرمپ کی ڈیموکریٹک پارٹی پر تنقید

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ؍ آگرہ ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے ملک سے دور رہ کر بھی امریکہ کی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خیال ظاہر کیا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سینیٹر برنی سینڈرس ان کے حریف ہوسکتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ 36 گھنٹے کے ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ سینڈرس دوسروں کے مقابل سخت حریف ثابت ہوں گے کیونکہ وہ میری طرح ہیں لیکن ان کی بنیادیں بڑی اور مستحکم ہیں۔ ٹرمپ نے ہلاری کلنٹن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔