دوریاستی حل امن کا واحد پائیدارراستہ ہے: اقوام متحدہ

   

جنیوا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہیکہ انہیں اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظور کردہ اس قرار داد سے مایوسی ہوئی ہے جو فلسطینی ریاست کے قائم کرنے کے خلاف جمعرات کے روز منظور کی گئی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دجارک نے ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے بیان میں کہا ‘ آپ اس طرح ووٹ کے ذریعے دوریاستی حل کو رد نہیں کر سکتے۔ اس لیے سیکرٹری جنرل کینیسٹ کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔’انہوں نے دو ریاستی حل کو ہی ایسا ایک پائیدار راستہ قرار دیا جو اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن اور استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔