دور دراز علاقوں میں ادویات کی ڈرون ڈیلیوری کے لیے فلپ کارٹ کا کلیدی رول

   

حیدرآباد :۔ ای ۔ تجارتی ادارہ فلپ کارٹ کی جانب سے تلنگانہ میں ’ میڈیسن فرم دی اسکائی ‘ پراجکٹ کے تحت دور دراز علاقوں میں ادویات کی ڈرون ڈیلیوریز انجام دینے والے ایک کنسورشیم کی قیادت کی جائے گی ۔ اس طرح یہ کمپنی دور دراز علاقوں میں ادویات کی ڈرون ڈیلیوری کے لیے کلیدی رول ادا کرے گی ۔ اس کے لیے یہ سپلائی چین ٹیکنیکی اہلیت کی معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے ڈرونس کا استعمال کرے گی اور اس طرح ویکسین اور میڈیکل سپلائز کی ڈیلیوریز انجام دی جائے گی ۔ اس کام کو کمپنی کی جانب سے فروغ دی گئی ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا جائے گا ۔ فلپ کارٹ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ان ٹکنالوجیز کے ایک کامبنیشن کو ریاست کے دور دراز علاقوں میں بیانڈ ویژول لائن آف سائٹ (BVLOS) ڈیلیوریز کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔ جہاں ویکسینس کی تیز تر ڈیلیوری کے لیے روڈ انفراسٹرکچر سازگار نہیں ہے ۔ اس پائیلٹ پراجکٹ میں ، جو توقع ہے کہ چھ دن تک مفت ہوگا ۔ ہزاروں ٹیکوں کی ڈیلیوری دی جائے گی اور اس میں تمام سیفٹی امور کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔ فرم کی ایک ریلیز میں یہ بات کہی گئی ۔ سینئیر وائس پریسیڈنٹ اینڈ چیف کارپوریٹ افیرس آفیسر رجنیش کمار نے کہا کہ ’ اس کانسورشیم کی قیادت کرنے میں حکومت تلنگانہ کے ساتھ شراکت کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے ۔ یہ پائیلٹ پراجکٹ دور دراز علاقوں میں ادویات کی فراہمی میں ڈرون سسٹم کا استعمال کرنے کے لیے ابتدا کرنے والا ہوگا ‘ ۔۔