لزبن ۔ 7 جولائی (ایجنسیز) صرف 15 سال کی عمر میں، محمد حذیفہ نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس کا خواب بہت سے لوگ اپنی زندگی میں بھی پورا نہیں کر پاتے: انہوں نے صرف دو سال میں پورا قرآن حفظ کر لیا۔ متحدہ عرب امارات میں مختلف ایوارڈز جیتنے کے بعد اب حذیفہ نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے والدین، اساتذہ، اورکمیونٹی کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ ایک بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کی ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور گزشتہ 12 برسوں سے العین (یو اے ای) میں مقیم محمد حذیفہ اس وقت آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ وہ اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کی مشق کو بھی متوازن انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ صبح اسکول جاتے ہیں اور دوپہر کے وقت مرکز ابوبکر صدیق قرآن میموریزیشن سینٹر (جو کہ اوقاف کے زیر انتظام ہے) میں حفظ کرتے ہیں۔محمد حذیفہ نے کہا کہ میں نے 11 سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنا شروع کیا اور دو سال میں مکمل کر لیا۔ یہ میرے لیے مشکل نہیں تھا۔