دوستانہ ماحول میں مقدمات کی یکسوئی

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں لوک عدالت کا انعقاد ‘ ضلع جج انوپماچکرورتی کا خطاب
کریم نگر ۔ 14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم ضلع کریم نگر کی سطح پر منظم کردہ قومی لوک عدالت میں 2800 مقدمات کی یکسوئی کرتے ہوئے فیصلے سنائے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع فرسٹ سیشن حج نیائے سیوا عہدیداران چیرمین انوپما چکرورتی نے واقف کرتے ہوئے کیا ۔ ضلعی عدالت میں نیا ئے سیوا سدن بھون میں نیائے سیوا ادھیکار اسنستھا کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ مقدمات میں دونوں فریقین کی رضامندی سے صحیح فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے ۔ اس طریقہ کار سے روز بروز لوک عدالت کی مقبولیت میں اضافہ ہوتے جا رہا ہے ۔ شکایت کنندگان اسی طریقہ کار سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے لوک عدالت میں آ رہے ہیں ۔ لوک عدالت میں پولیس ‘ ریوینیو ‘ وکلاء انشورنس کمپنی کی جانب سے دلچسپی اور توجہ دی جاتی ہے جو قابل ستائش ہے ۔ فرسٹ ایڈیشنل حج ضلع ایس سرینواس ریڈی ضلع نیائے سیواسنستھا ادھیکاری سکریٹری مادھوی کرشنا ‘ سب حج ستیہ ‘ بار اسی ایشن صدر وی راجکمار نے کہا کہ لوک عدالت میں مقدمات کی یکسوئی کی وجہ سے وقت اور روپیہ کی بچت ہوتی ہے ۔ دونوں ایک دوسرے کے مخالف فریقین آپسی گفتگو دوستانہ ماحول میں مسئلہ کا حل ڈھونڈلیتے ہیں ۔ اس لوک عدالت میں جملہ 2800 مقدمات کی یکسوئی کی گئی