دوستوں کی ہراسانی سے 20 سالہ لاء اسٹوڈنٹ کی خودکشی

   

قاضی آباد 14 ؍جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) کالجوں میں ریاگنگ کا مسئلہ ہمیشہ جونیئر طلبہ کی جان کے لئے خطرہ بنا رہتا ہے ۔ یوپی کے علاقہ قاضی آباد میں ایک 20 سالہ قانون کے طالب علم نے اپنے ساتھی طلبہ کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے گھر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کے چار دوستوں نے اسے مسلسل ہراساں کیا تھا ۔ متوفی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ والد نے اپنے بیٹے کے موبائیل میں ریکارڈ کئے ایک ویڈیو کلب کو پولیس کے حوالے کیا ۔ اس میں پھانسی لینے والے طالب علم نے کہا کہ تھا کہ اس کے دوست اسے مسلسل ہراساں کر رہے ہیں اس لئے وہ انتہائی اقدام کر رہا ہے ۔