دوستی اور شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) انسٹاگرام پر دوستی اور شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ میڑچل کی ساکن لڑکی کی شکایت پر میڑچل پولیس نے صفر ایف آئی آر کرتے ہوئے مقدمہ کو بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی میڑچل سے تعلق رکھتی ہے اور لڑکے کا تعلق بنجارہ ہلز سے بتایا گیا ہے ۔ دونوں کی دوستی انسٹاگرام سے ہوئی اور لڑکی نے لڑکے پر شادی کا وعدہ کرتے ہوئے انکار کرنے اور شادی کے نام پر مبینہ جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے ۔ میڑچل پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کردیا اور بنجارہ ہلز پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع