دوستی کے نام لڑکی کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار،

   


سیل فون و مواد ضبط
حیدرآباد۔ دوستی کے نام پر لڑکی کو ہراساں کرنے اور جنسی خواہش کی تکمیل کا مطالبہ کرنے والے شخص کو رچہ کنڈہ پولیس سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے21 سالہ ٹی بھگوان ساکن وشاکھاپٹنم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے موبائیل فون اور مواد کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔ بھگوان جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اس کی یہ عادت بن گئی تھی کہ وہ اجنبی خواتین سے چیاٹنگ میں دلچسپی رکھتا تھا۔ مئی کے مہینہ میں ایک اجنبی خاتون سے واٹس ایپ کے ذریعہ بات چیت کا آغاز کیا۔ خاتون نے بھی اس سے بات چیت کی اور چیاٹنگ شروع ہوگئی۔ چند روز گذرنے کے بعد انسٹا گرام پر ان کی بات چیت ویڈیو کالنگ کے مرحلہ تک پہنچ گئی۔ اسی دوران بھگوان نے لڑکی کی تصاویر کو اسکرین شاٹ کے ذریعہ محفوظ کرلیا اور دھمکانے لگا۔ لڑکی سے اس نے خواہش کی کہ اگر وہ بغیر لباس کے اس سے ویڈیو کالنگ کرے گی تو وہ اس کی تصاویر کو مٹادے گا بصورت دیگر سوشیل میڈیا پر وائرل کردے گا۔ اس بدقماش کی دھمکیوں سے خوف کا شکار لڑکی نے ویڈیو کال کرنا شروع کیا اور عریاں بات چیت جاری تھی اس نے ان تصاویر کو بھی حاصل کرلیا جس کے بعد لڑکی نے بات چیت کرنا چھوڑ دیا تو وہ لڑکی کو دھمکانے لگا اور اس کے کردار کو بدنام کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ لڑکی نے مستحسن اقدام کرتے ہوئے مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا۔ پولیس نے بھگوان کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔