دوست کو شادی کا تحفہ دینے کے بعد نوجوان ہارٹ اٹیک سے فوت

   

حیدرآباد 21 نومبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش کے کرنول شہر میں ایک شادی کی تقریب میں اس وقت کچھ رکاوٹ پیدا ہوئی جب ایک نوجوان نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کے بعد قلب پر حملے کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متوفی نوجوان جوڑے کو شادی میں تحفہ دے رہا ہے ۔ کئی لوگ آس پاس ہیں۔ اچانک ہی اس کا توازن بگڑ گیا ۔ ومشی نامی یہ نوجوان بنگلورو سے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کرنول آیا تھا ۔ تحفہ دینے کے بعد جب دولہا اسے کھول رہا تھا کہ ومشی اچانک بائیں جانب ڈھلکنا شروع ہوا اور وہاں موجود افراد نے اسے تھام لیا ۔ اسے فوری دھون گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔